کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال عمران خان کا نیب قانون چیلنج کرنے کا اعلان، کہا مسئلہ مہنگائی یا نااہلی کا

نہیں اپنے کیسز ختم کروانے کا ہے، کیا الزام درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے نیب قانون

کی چند شقوں کی آڑ میں خود کو این آر او دیا ہے.حکومت سے کہتا ہوں چند مہینے کیلئے نیب قانون برقرار رکھیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی نیب کا مزہ چکھنے دیں، اس کے بعد یہ خود نیب قانون بدلنے کیلئے منتیں کریں گے.ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا الزام درست ہے کہ ن لیگ کیلئے مسئلہ مہنگائی کا نہیں اپنے کیسوں کو ختم کروانے کا ہے، حکومت اب آئین پاکستان میں لکھ دے کہ ہر بیوروکریٹس، سیاستدان اور بااثرشخص کو کھلی چھٹی ہے، اب نیب افسر الزام ثابت نہیں کرسکا تو اسے پانچ سال سزا ہوگی، مجرموں اور ملزموں نے اپنے کیسوں کو سامنے رکھ کر جو ترامیم کی ہیں اس کی بڑی مثال یہ ترمیم ہے کہ بیرون ملک سے آیا ثبوت قابل قبول نہیں ہوگا۔