لاہور: (ویب ڈیسک) اس سے بہترین کوئی اور آفر نہیں ہوگی، ترجمان پنجاب حکومت

 

فیاض الحسن چوہان نے تحریک لبیک کو بڑی آفر کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کو عمران خان اور چودھری پرویز الہٰی کے بعد کسی اور کی ضرورت نہیں ہے، ٹی ایل پی ہمارے جھنڈے تلے آکر جدوجہد کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو عمران خان اور چودھری پرویز الہٰی کے بعد کسی اور کی ضرورت نہیں ہے۔ ٹی ایل پی ہمارے جھنڈے تلے آکر جدوجہد کرے، موجودہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا۔ ناہلوں کا ٹولہ ہے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا

 

تھا کہ پاکستان میں دو شخصیات ہیں جنہوں نے ختم نبوت کے لئے جنگ لڑی، ایک عمران خان اور دوسری شخصیت وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی ہیں، بنیادی طور پر 2 سے 3 جلسے راولپنڈی اسلام آباد میں ہوچکے ہیں، اس لئے اب لاہور میں جلسہ کررہے ہیں، ہمارا امریکا مخالف بیانیہ نہیں ہے، ہم غلامی نہیں دوستی کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا سے جو گاڑیاں ملیں، وہ ایڈ کی صورت میں عوام کے لئے ہیں لیکن غلامی اختیار نہیں کرسکتے۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ

 

عمران خان نے پچھلے 4 مہینوں میں متعدد مرتبہ کہا کہ فوج بہت اہم ہے۔ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو اداروں سے محبت کرتی ہے، میں پولیس، رینجرز اور فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صوبائی حکومت پنجاب میں 2 ہزار سے زائد جلوسوں کو سکیورٹی دے رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب اور

 

کمشنر بھی موجود تھے۔ شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ آج صبح پاک فوج کے جوان وزیرستان میں شہید ہوئے، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کو معلوم ہے کہ ایک صوبہ کیسے چلایا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں سکیورٹی پلان تیار کیا گیا۔