لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں الٹی گنتی شروع ہوگئی، اب آئے

 

گی بڑے بڑوں کی شامت، آئی جی پنجاب بڑا حکم نامہ جاری کر تے ہوئے پولیس افسران کو خبردار کر دیا۔ کوئی بھی افسر بغیر اپوائنٹمنٹ کے آئی جی سے ملاقات نہیں کرے گا۔ سرکاری یا دفتری امور کے لئے آنے والے افسران پہلے ملاقات کا وقت لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے حکومت سے معاملات بہتر ہونے کے بعد اعلی افسران کے لئے اہم حکم نامہ جاری کر دیا۔ کوئی بھی افسر بغیر اپوائنٹمنٹ کے آئی جی سے ملاقات نہیں کرے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئی بھی افسر بغیر اپوائنٹمنٹ کے بغیر آئی جی سے ملاقات نہیں کرے گا۔ سرکاری یا دفتری امور کے لئے آنے

 

والے افسران پہلے ملاقات کا وقت لیں گے، آئی جی پنجاب کا سٹاف روزانہ افسران سے ملاقات کے اوقات سے آگاہ کرے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملاقات کے لئے وقت لئے بغیر کوئی بھی افسر آئی جی کے آفس نہیں جائے گا۔ آئی جی آفس میں زیادہ تر افسران گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جیز، گریڈ 20 کے ڈی آئی جیز اور گریڈ 19 کے اے آئی جیز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق آئی جیز نے یہ روایات ختم کر دی تھی اور اعلی افسران بغیر اپوئنٹمنٹ کے آئی جی کے دفتر

 

جاسکتے تھے۔ سابق آئی جی شعیب دستگیر کے بعد موجودہ آئی جی کی جانب سے اپوائنٹمنٹ سسٹم دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں کاروباری مراکز، مارکیٹس، دکانوں کیلئے اتوار کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے دکانوں کیلئےرات 9 بجے کاروبار کی بندش کی پابندی بھی ختم کر دی ہے، کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور دکانوں پر اوقات کار کی پابندی نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے تو تاجروں پر ہی بجلی گرا

 

دی ن لیگ نے پارکنگ مافیا کو بھی پروان چڑھایا علم ہے کس نے پارکنگ مافیا کی سرپرستی کی اور کتنے کماکر گیا پارکنگ مافیا کو ختم کروں گا پارکنگ کی آمدن کا 30 فیصد تاجروں کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا جب کہ مارکیٹوں میں ریسکیو 1122 کے سنٹر بنانے جائیں گے۔