جوبھی دوسری شادی کا خواہش مند ہے۔۔۔اسے پہلی بیوی سے ڈرنےکی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔عامر لیاقت نے انتہائی اہم مشورہ دے دیا – Qahani.com

جوبھی دوسری شادی کا خواہش مند ہے۔۔۔اسے پہلی بیوی سے ڈرنےکی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔عامر لیاقت نے انتہائی اہم مشورہ دے دیا

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دوسری شادی کرنے کے خواہش مندوں کو حیرت انگیز مشورہ دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ

جو لوگ بھی دوسری شادی کے خواہش مند ہیں وہ اپنی پہلی بیوی سے نہیں بلکہ اللہ سے ڈریں، ان کا کہنا تھا کہ ایوب خان نے عائلی قوانین اپنی بیٹی کے لئے بنائے تھے، ان قوانین کا اسلام اور پاکستان کے کلچر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شادی کی ہے کبھی حرام رشتے نہیں رکھے، ہمیشہ حلال رشتوں پر یقین رکھا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی

اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویا

آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھاکہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ

لگ گئی، افواہوں، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں،کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.