رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ – Sabee Kazmi

رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)حیدرآباد کے قریب مسافر ٹرین

رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس بولاری اور میٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور ٹرین کے

انجن سمیت بوگیاں پڑی سے اتر گئیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا جب کہ فوری طور پرکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور حادثے کی وجہ بھی فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ ڈاؤن ٹریک پر رحمان بابا ایکسپریس کی دس کے قریب بوگیاں پٹری سے اتری ہیں جب کہ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت

روک دی گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان ایدھی کا بتانا ہےکہ رحمان بابا ٹرین حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور قریب ترین کوٹری تعلقہ اسپتال میں بھی حادثے کا کوئی زخمی نہیں لایا گیا تاہم حادثے کے مقام پر ایمبولینسز اور رضا کاروں کی بڑی تعداد بھیج دی گئی ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر تھانہ کوٹ لدھا کے قریب ڈمپر اور دو مسافر وینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 12 مسافر

جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خوفناک ٹریفک حادثہ کوٹ لدھا تھانہ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈمپر کے

ڈرائیور نے بے قابو ہو کر دو مسافر وینوں پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور اوور سپیڈ تھا اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور

حافظ آباد کی طرف سے گوجرانوالہ جانے والی دو مسافر وینوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 12 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ڈرائیور اور ڈمپر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، دونوں مسافر وینوں میں کل 20 افراد سوار تھے۔ دوسری جانب پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.