شاہ محمود قریشی بھی شہباز گل کے خلاف میدان میں  آگئے، اہم اعلان ، فواد چودھری بھی مکر گئے – PNN Network

شاہ محمود قریشی بھی شہباز گل کے خلاف میدان میں  آگئے، اہم اعلان ، فواد چودھری بھی مکر گئے

شاہ محمود قریشی بھی شہباز گل کے

خلاف میدان میں  آگئے، اہم اعلان ، فواد چودھری بھی مکر گئے ملتان(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے کچھ جملے ایسے کہے جو ان کو نہیں کہنے چاہیے تھے۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس انداز میں شہباز گل کو گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا، ہم قانونی اور سیاسی طریقے سے اپنا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل

نے کچھ جملے ایسے کہے جو ان کو نہیں کہنے چاہیے تھے، انہیں خیال کرنا چاہیے تھا۔دوسری جانب فواد چوہدری نے شہباز گل کے بیان سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کہا وہ ان کی ذاتی رائے تھی، پارٹی کا بیانیہ نہیں تھا، جس طرح باقی رہنماؤں کو

معاف کیا گیا، شہباز گل کو بھی معاف کر دینا چاہیے۔خیال رہےکہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ان پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.