مدینہ کی ریاست بنانے کے دعویداروں کو دوسروں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھنا چاہیے:شیری رحمان – Sabee Kazmi

مدینہ کی ریاست بنانے کے دعویداروں کو دوسروں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھنا چاہیے:شیری رحمان

عمران خان ملک میں نفرت کو فروغ دینا بند کریں، ان کی وجہ سے ملک میں تقسیم دن بدن بڑھتی جا رہی ہے،تحریک انصاف کا طریقہ سیاست ملک وقوم

کیلئے ناسور بن چکا ہے،وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کی گفتگو

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مدینہ کی ریاست بنانے کے دعویداروں کو دوسروں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھنا چاہیے۔نائب صدر

پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں نفرت کو فروغ دینا بند کریں، ان کی وجہ سے ملک میں تقسیم دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست کی خاطر ایک بدترین اور خطرناک صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے تحریک انصاف کا طریقہ سیاست ملک و قوم کیلئے ناسور بن چکا ہے، ملک اس طرح کی سیاست برداشت نہیں کر سکتا۔ نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایک جلسے کی خاطر سیالکوٹ کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ جلسے کے لئے گرجا گھر کا انتخاب کیوں کیا گیا؟ گرجا گھر کے تقدس کے لئے مسیحی برادری کو احتجاج کرنا پڑا۔خیال رہے کہپاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو رہا کر دیا گیا۔عثمان ڈار سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو آج جلسہ گاہ کے معاملے پر گرفتار کیا گیا تھا۔آج صبح سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف اورانتظامیہ کے درمیان جلسے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا تھا۔

سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا

۔ پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے تھے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.