معروف سٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فا ئرنگ  وہ کس حال میں ہیں جانیں

معروف سٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فا ئرنگ  وہ کس حال میں ہیں جانیں

معروف سٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فا ئرنگ  وہ کس حال میں ہیں جانیں

فیصل آباد (این این نیوز) فیصل آباد میں معروف سٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فا ئرنگ کی گئی تاہم اس میں دونوں افراد محفوظ رہے ۔

تفصیلات کے مطابق نسیم وکی اور آغا ماجد سٹیج ڈرامے کے بعد لاہور واپس آ رہے تھے کہ راستے میں رجبا روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے گاڑی پر اند ھا د ھند فا ئرنگ کی گئی

جس کے باعث گاڑی کے ٹائربرسٹ ہو گئے تاہم واقعہ میں دونوں اداکار محفوظ رہے ،دونوں اداکاروں کے ساتھ اس وقت گاڑی میں تھیٹر کنٹریکٹر راجہ طاہر بھی موجود تھے ،

فا ئرنگ کا مقدمہ تھانہ ریل بازار پولیس نے نے درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں فنکاروں کی گاڑی پر فا ئرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے،

عثمان بزدار نے کہا کہ فنکاروں پر فا ئرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، ذمےداروں کوجلد گر فتار کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.