نئی حکومت آنے کے بعد فارن کرنسی کی آمد میں اضافہ – Sabee Kazmi

نئی حکومت آنے کے بعد فارن کرنسی کی آمد میں اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)نئی حکومت اذنے کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں نے پاکستان بھیجی جانے والی فارن کرنسی کی مقدار

اور بڑھا دی ہے۔تاریخ میں پہلی بار اپریل کے مہینے میں ترسیلاتِ زر 3 ارب سے بھی تجاوز کر گئیں، اپریل میں 3 ارب ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی گئی۔

سعودی عرب سے 70 کروڑ 72 لاکھ ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 61 کروڑ 41 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔دیگر خلیجی ملکوں سے 35 کروڑ نواسی

لاکھ ڈالر پاکستان آئے جبکہ برطانیہ سے 48 کروڑ 41 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 34 کروڑ 56 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.