پنجاب حکومت کا رانا ثنا اللہ کو جھٹکا،فیصل آباد پہنچنے پر بڑا کام کر دیا – nation92news

پنجاب حکومت کا رانا ثنا اللہ کو جھٹکا،فیصل آباد پہنچنے پر بڑا کام کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پنجاب میں پرویز الہی

 

کے وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پنجاب میں داخل ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ فواد چودھری نے بھی کہا تھا کہ رانا ثناء اللہ میں ہمت ہے تو وہ فیصل آباد جا کر دکھائیں۔

تاہم وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے دعوے ہوا میں اڑا دیے۔ رانا ثنا اللہ آبائی شہر فیصل آباد پہنچے تو انہیں پنجاب حکومت کی طرف سے پروٹوکول نہ ملا۔ وہ وفاقی حکومت کی سکیورٹی رینجرز اور مقامی پولیس کی سکیورٹی میں پہنچے۔ میڈيا سے گفت گو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری ایک

 

بار ان کے حق میں بات کرچکے ہیں جس پر تحریک انصاف سے انہیں ڈانٹ پڑی تھی، اب وہ ان کے خلاف بات کرکے اسے بیلنس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری ایک بار میرے حق میں بات کر بیٹھے، پھران کی چھترول ہوئی، چند دن پہلے عمران خان نے کہا کہ اس الیکشن کمیشنر کے ہوتے ہوئے الیکشن

 

نہیں لڑیں گے، اب پہلے الیکشن کمیشن کو تو ہٹالیں۔ انہوں نے فیصل آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین چار دن پہلے عمران خان نے کہا کہ اس چیف الیکشن کمیشنر کے ہوتے ہوئے ہم الیکشن نہیں لڑیں گے، اب پہلے چیف الیکشن کمیشن کو تو ہٹالیں، پھر اسمبلیاں توڑیں جو استعفے دیے ہیں، وہ منظور کرائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران قوم کو تقسیم اور گمراہ کررہا ہے، اس کا ادراک کیا جائے، اگر اسے مزید موقع ملا تو یہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.