ڈالر کی قیمت کو آج بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اگر ۔۔۔۔۔اسحاق ڈار پھر میدان میں آگئے

ڈالر کی قیمت کو آج بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اگر ۔۔۔۔۔اسحاق ڈار پھر میدان میں آگئے

لندن(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے

کہ ڈالر کی قیمت کو آج بھی قابو کرنا ممکن ہے، ڈالر کی قیمت کو نیچے لانا چاہئے ، میں غیر سیاسی ہو کر بات کررہا ہوں کہ ہمیں ڈالر کی قیمت کو نیچے لانا چاہئے،

 

 

عوام اورپاکستان اس کو برداشت نہیں کرسکتے، ہم نے روپے کی قدر کم کے ملک پر اربوں ڈالرز کا قرضہ بڑھا لیا، کیوں۔ ہم چند لوگوں اور سٹہ بازوں کے ہاتھوں میں یرغمال بنے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنے کروڑوں اور اربوں بنا لئے لیکن انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ پاکستان کھربوں کا مقروض ہو گیا ہے۔ ڈالر کی

قیمت 240روپے نہیں ہے، ڈالر کی قیمت 170یا180روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ عمران خان نے پونے چار سال میں ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا۔ وزیر اعظم میں محمد شہبازشریف کی لندن میں میاں محمد نواز شریف کے ساتھ آج (اتوار)کو ملاقات ہو گی اور میں بھی اس ملاقات میں موجود ہوں

گا۔ امید ہے کہ مستقبل قریب میں ان کا پاکستان واپسی کا منصوبہ بن جائے گا۔پارٹی نے ملک واپسی کی اجازت دے دی ہے لیکن ابھی تک قانونی ٹیم نے واپسی کی اجازت نہیں دی۔ان خیالات کااظہار اسحاق ڈار نے ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ2018میں عمران خان کی حکومت نے میرا

پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا اور موجودہ حکومت نے اپریل میں آکر میرا پاسپورٹ بحال کیا جو کہ مجھے مئی میں ملا ہے۔ امید ہے کہ مستقبل قریب میںان کا پاکستان واپسی کا منصوبہ بن جائے گا۔پارٹی نے ملک واپسی کی اجازت دے دی ہے لیکن ابھی تک قانونی ٹیم نے واپسی کی اجازت نہیں دی۔انہوںنے کہا کہ

سیاست میں شائستگی ہونی چانی چاہئے ، میرا ناپانامہ میں نام تھا اور نہ کسی جے آئی ٹی میں۔ مجھ پر جھوٹا کیس بنایا گیا کہ میں نے 1981سے2001تک ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروائے۔ میں نے تو کبھی 20منٹ کے لئے بھی ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں تاخیر نہیں کی۔ن کا کہنا تھا کہ بھارت ، روس سے سستا

تیل اور گیس خرید رہا ہے اور مغرب اس پر کوئی پابندیاں نہیں لگا رہا، ہمیں بھی سفارتی سطح پرکوشش کرنی چاہئے کہ ہمارے ساتھ بھی بھارت جیسا رویہ اختیار کیا جانا چاہئے اور کسی قسم کی کوئی شرائط نہیں ہونی چاہئیں، اگر روس سے ہمیں 20یا30فیصد سستاتیل اور گیس ملتی ہے تو یہ ہمارے لئے بہت

فائدہ مند ہوگا۔اگر روس سے تیل اورگیس عالمی مارکیٹ کے مقابلہ میں سستی مل جائے اورڈالر کی قیمت کم ہوجائے تو یہ عوام کے لئے بڑا ریلیف ہوگا۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.