یہ نیا باولر پاکستان ٹیم میں شامل ہو گا اور اس میں اتنا ٹیلنٹ ہے اگر اسے ضائع نہ کیا گیا

یہ نیا باولر پاکستان ٹیم میں شامل ہو گا اور اس میں اتنا ٹیلنٹ ہے اگر اسے ضائع نہ کیا گیا

یہ نیا باولر پاکستان ٹیم میں شامل ہو گا اور اس میں اتنا ٹیلنٹ ہے اگر اسے ضائع نہ کیا گیا

زمان خان جو کہ بہترین بولر نے پی ایس ایل میں انہوں نے اپنی جانیں بولنگ سے تمام بیٹسمینوں کو پریشان اور شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا ہے اس پی ایس ایل میں ابھی تک وہ چودہ اگست حاصل کر چکے ہیں

اور کسی بھی نئے کھلاڑی کی اتنی زیادہ وکٹ حاصل کرنا بہت ہی بڑی بات ہے ان کے بارے میں بڑے بڑے کرکٹ اسٹیشنری کی جا رہی ہے کہ وہ پاکستان کا

نام روشن کر کے اور پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہوکر لاستھ مالنگا کی طرح بہترین بولنگ کریں گے ۔کشمیر سے تعلق رکھنے والے کسی بھی کرکٹر

کے لیے اتنی غیر معمولی کارکردگی دینا بہت ہی بڑی بات ہے جہاں کرکٹ اسٹیڈیم نایاب ہے اور کرکٹ کی اتنی سوریہ پاکستان کے مقابلے میں کم ہے تو وہاں

پر کسی پلیئر کا سامنے آنا اور اپنی بہترین پرفارمنس دینا کرکٹ ماہرین کو حیران کر رہا ہے ۔ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ انھیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے

لاہور قلندر کے فاسٹ بولر زمان خان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی

کھلاڑیوں میں جیسن رائے بالروں کو پریشان کر رہے ہیں تو ہمارے پاس بھی فخر زمان ہیں جو اچھا کھیل رہے ہیں ان کی تسلسل کے ساتھ شاندار بیٹنگ دوسرے بالروں کو پریشان کر رہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زمان خان نے کہا کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا شروع ہی سے ایک اچھا میچ ہوتا ہے کھلاڑیوں کے ساتھ فینز بھی

پرجوش ہوتے ہیں شائقین زیادہ آتے ہیں جس کی وجہ سے خوشی ہوتی ہے ہماری کوشش ہو گی کہ اس مرتبہ بھی لاہور قلندرز کراچی کے خلاف میچ جیتے

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز پی ایس ایل کی بڑی ٹیمیں ہیں سب لطف اندوز ہوتے ہیں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز جیسے میچ پی ایس ایل کے لئے بہت اچھے ہیں۔

زمان خان نے اپنی بولنگ کے حوالے سے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں یارکرز اور سلور ون کی شروع سے پریکٹس کر رہا ہوں انہی کی ضرورت ہوتی ہے جب

کچھ سمجھ نہیں آتا عاقب جاوید بتا دیتے ہیں جس کا فائدہ ہوتا ہے، شاہین آفریدی اور حارث روف انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں ان سے بہت مدد اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں فاسٹ بولرز کے لیے آسانی ہوتی ہے لاہور میں رات کو بہت اوس پڑتی ہے بولرز کے لئے مشکل ہوتی ہے۔

زمان خان نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ لاہور قلندرز کارکردگی کو برقرار رکھے اور جیتے لاہور قلندرز کی ٹیم تینوں شعبوں میں اچھا کھیل رہی ہے فائنل تک پہنچنے کی کوشش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.