حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری صحابی کون تھے اور ان کا کب وصال ہوا – AJ News

.حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے’ آخری صحابی کون تھے. اور ان کا کب وصال ہوا

صحابی اس شخص کو کہا جاتا ہے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہو، یہ مسلمانوں کی سب سے بہترین جماعت تھی جس کے آخری رکن یعنی صحابی کا انتقال 110 ہجری میں ہوا۔.

ابو الطفیل عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ صحابہ کرام میں وفات پانے والے آخری صحابی تھے۔ آپ جنگ احد کے سال میں پیدا ہوئے اور حضور علیہ السلام کے دنیا سے پردہ فرمانے کے وقت آپ کی عمر 8 برس تھی۔محدثین کے نزدیک سیدنا ابو الطفیل عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ کے بعد روئے زمین پر,

کسی صحابی کے زندہ رہنے کا کوئی ثبوت نہیں اور جن لوگوں نے اس دور کے بعد صحابی ہونے کا دعویٰ کیا، وہ جھوٹے تھے۔صحیح یہ ہے کہ ابو الطفیل عامر بن واثلہ 110ھ میں فوت ہوئے اور تمام صحابۂ کرام میں آخری وفات پانے والے آپ ہی تھے۔ آپ کا انتقال مکہ مکرمہ میں ہوا تھا۔

READ MORE ARTICLES.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں