ریاض…، ام المومنین حضرت عائشہؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کٹہرے میں لانے کا حکم

ریاض (این این آئی )سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے—— کہ پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے سوشل میڈیا کے ذریعے ام المومنین حضر عائشہ صدیقہ کی شان میں گستاخی کرنے والے عناصر کو فوری طورپر گرفتارکرکےا نہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ پبلک پراسیکیوشن کے مانیٹرنگ سیل کی نشاندہی پر ایک ویڈیو سامنے لائی گئی ہے جس میں ام المومین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور بالواسطہ طورپر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا گیا ۔

پراسیکیوٹر جنرل نے ویڈیو کے ذریعے مقدس ہستیوں کی گستاخی کے مرتکب عناصر کو فوج داری قانون کی دفعہ 15 اور 17 کے تحت گرفتار کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ مقدس مذہبی ہستیوں ، اسلامی اقدار اور عوامی اخلاقیات کی توہین پرمبنی مواد سوشل میڈیا پر شائع کرنا ان بڑے اور ناقابل معافی جرائم میں سے ایک ہے……………. جنہیں اٹارنی جنرل کے فیصلے نمبر 1 مجریہ 1441 کے تحت گرفتارکرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل لانا ہے۔ اس نوعیت کے جرائم پر کم سے کم پانچ سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا ہے۔

Read more………………….. /

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں