والدین کیلئے اہم خبر !!!NCOC کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کےپیش نظر 10 فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں 50

فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز میں اضافے کےپیش نظر تعلیمی اداروں کے حوالے سے کہا کہ

10 فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں اسکولوں میں 50فیصد بچوں کی اجازت ہوگی۔اعلامیے میںکہا گیا کہ 10فیصد سے زائدشرح پر 12سال سےکم بچوں کی نصف تعداد اسکول جاسکےگی……

جبکہ 12 سال سے زائد عمر100 فیصد طلبا اسکول آئیں گے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کےتعلیمی اداروں میں بھرپور کورونا ٹیسٹنگ آئندہ 2ہفتے ہو گی جبکہ بلند شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھےجائیں گے……

۔این سی اوسی نے 12سال سے زائد عمر طلبا کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا 12سال سے زائد عمر کے طلباکی ویکسینیشن کا آغاز یکم فروری سے ہو گا۔…..

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں 100فیصدطلبہ کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائےگی ، ویکسینیشن سے استثنیٰ کیلئے طلبہ کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا جبکہ ویکسینیشن نہ کرانے والے طلبہ تعلیمی سہولتوں سے محروم رہیں گے۔

Read more …..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں