پینشن ختم کرنے کے قانون میں ترمیم۔۔ سرکاری ملازمین کیلئے نیا پلان تیارکر لیا گیا – Today Newztv

پینشن ختم کرنے کے قانون میں ترمیم…..سرکاری ملازمین کیلئے نیا پلان تیارکر لیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی گریجویٹی اورپینشن ختم کرنےکےقانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا جبکہ نئے بھرتی ہونے

والے ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے۔مسودے کے مطابق موجودہ قانون میں ترمیم کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ پینشن ختم ہوجائے گی،

مستقبل میں بھرتی ہونے والوں کیلئےکنٹری بیوٹری پینشن کا نظام متعارف کرایاجائےگا۔ سرکاری ملازم اور حکومت کنٹری بیوٹری فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں

گے۔مسودے کے مطابق ریٹائر ہونے پر ملازمین کو جمع شدہ متعلقہ رقم دی جائے گی۔خیبرپختونخوا کابینہ نے نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کے سی پی فنڈ کی منظوری دی تھی….

اور اب کابینہ نےسول سرونٹس ایکٹ 1973ء کے سیکشن 19 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔پینشن ختم کرنے کے قانون میں ترمیم۔۔ سرکاری ملازمین کیلئے نیا پلان تیارکر لیا گیا

Read more…….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں