70سال تک حرم مکی میں درس دینے والے عالم ابو زکریاوفات پا گئے – Today Newztv

70سال تک حرم مکی میں درس دینے والے عالم ابو زکریاوفات پا گئے

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک)مکہ مکرمہ کے معروف استاد شیخ ابو زکریا عظیم آبادی کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے شیخ ابو زکریا کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا….

۔عرب ٹی وی کے مطابق شیخ ابو زکریا کا مکمل نام شیخابو زکریا یحیی بن الشیخ عثمان بن الحسین عظیم آبادی مکی تھا۔ وہ 70 برس سے مسجد الحرام کے دالانوں میں استاد اور واعظ کی حیثیت سے علمی و دینی علوم کے درس دے رہے تھے..

۔ ہفتے کے ساتوں دن پڑھاتے تھے۔حرمین شریفین انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ شیخ ابو زکریا 1377ھ مطابق 1957 سے 1390ھ مطابق 1970 تک دارالحدیث الخیریہ مکہ مکرمہ میں پڑھا رہے تھے۔ پھر شیخ عبداللہ بن حمید نے انہیں الحرم المکی سکول میں پڑھانے پر مامور کردیا تھا۔…

انتظامیہ نے بتایا کہ شیخ ابو زکریا اسلامی عقائد، احادیث مبارکہ، تفسیر اور فقہ کے درس دیا کرتے تھے۔ ان کے ہاتھوں متعدد علما تیار ہوئے۔ ان میں سے کئی ایسے ہیں جو ان دنوں المسجد الحرام کے سکول میں تعلیم دے رہے ہیں۔

READ MORE ARTICLES…

Leave a Reply

Your email address will not be published.