بریکنگ نیوز! راولپنڈی کی سیاست کےستون شیخ رشید احمد نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز! راولپنڈی کی سیاست کےستون شیخ رشید احمد نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جلد سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔وزیر داخلہ

شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نالہ لئی کی تعمیر کے بعد وہ جلد سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے البتہ ملکی

حالات اور سیاست سے متعلق پیش گوئیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا اب ان کے خیال سے کسی اور کو موقع دینا چاہئے ۔ شیخ رشید احمد نے

کہا کہ پاکستان بڑے حساس اور پیچیدہ وقت سے گزار رہا ہے ، سیاست دان مغرب کو دیکھ رہے ہیں جبکہ سیاست مشرق سے طلوع ہو رہی ہے ،عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پالیں گے ،ہم عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لائیں گے ، عمران خان نے کورونا کو بہترین طریقے سے ہینڈل کیا ، افغانستان کے مسئلے کو بھی ہینڈل کر لیں گے ۔اس سے قبل شیخ رشید نے ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے نئے بلاک کا افتتاح کیا ، ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وقارالنسایونیورسٹی کاافتتاح کریں گے جبکہ مری روڈ پر ایک بلڈنگ کو انٹرمیڈیٹ کالج میں بدل رہے ہیں۔ ہم نے راولپنڈی میں تعلیم کیلئے جوخواب دیکھاتھااس کی مثبت تعبیرہوئی اورہم نے ہربیٹی کوتعلیم کی سہولت اس کے گھرتک پہنچائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *