”مراد سعید پاکستان پوسٹ کے ادارے میں بہتری لانے میں کامیاب!ورلڈ پوسٹل رینکنگ میں پاکستان پوسٹ کی رینکنگ مزید بہتر ہو گئی“

”مراد سعید پاکستان پوسٹ کے ادارے میں بہتری لانے میں کامیاب!ورلڈ پوسٹل رینکنگ میں پاکستان پوسٹ کی رینکنگ مزید بہتر ہو گئی“

پاکستان پوسٹ ورلڈ پوسٹل رینکنگ میں 5 درجے مزید بہتری کے بعد 62 نمبر پرآگیا ، پاکستان پوسٹ نے پچھلے 3سال میں بین الاقوامی سطح پر 32 درجے بہتری کی۔تفصیلات کے مطابق ورلڈپوسٹل یونین نیسال 21-2020کی ورلڈ پوسٹل رینکنگ جاری کر دی ہے ، یونیورسل پوسٹل یونین کے بینر تلے 192ممالک

رجسٹر ہیں۔ پاکستان پوسٹ رینکنگ میں 5 درجے مزید بہتری کے بعد 62نمبر پرآگیا ،
پاکستان پوسٹ نے پچھلے 3سال میں بین الاقوامی سطح پر 32 درجے بہتری کی۔سال 2017 میں پاکستان پوسٹ 94 نمبر پر تھا ، سال 2018-19میں پاکستان پوسٹ 74 ویں نمبر پر آیا اور سال 2019-20میں پاکستان پوسٹ رینکنگ مزید بہتر کر کے 67 پر آگیا۔اس دوران پاکستان پوسٹ نے اپنی آمدن میں پانچ ارب کا

اضافہ بھی کیا اور سالانہ خسارے میں کمی کی۔ ڈی جی پاکستان پوسٹ نے کہا کہ
پاکستان پوسٹ کے ڈیجیٹل پرینچائزز اور ڈیجیٹیلائزیشن مکمل ہونے کے بعد نہ صرف عوام کو معیاری سہلوت بلکہ رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔پاکستان پوسٹ اگلے سال تک دنیا بھر میں ٹاپ 50 پر نظریں جمائے بیٹھا ہے اور انشااللہ انتھک محنت سے اس ٹاسک کو پورا کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے پاکستان پوسٹ کی طرف سے پاکستانیوں کو مبارکباد اور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انشااللہ پاکستان پوسٹ کی سروسزمیں مزید بہتری لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *