امام بارگاہ پر ح مل ہ  دھ ماکے سے پورا علاقے گونج اٹھا ہر طرف دھوائیں کے بادل، افسوسناک خبر – Newzhd Us

امام بارگاہ پر ح مل ہ دھ ماکے سے پورا علاقے گونج اٹھا…ہر طرف دھوائیں کے بادل” افسوسناک خبر

بہاولنگر( مانیٹرنگ ڈیسک)مرکزی امام بارگاہ میں زوردار دھ ماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ،دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار اور ڈپٹی کمشنر مرکزی امام بارگاہ پہنچ گئے۔دھماکہ کی نوعیت کے بارے تحقیقات کی جا رہی ہیں دھ ماکہ کے وقت مرکزی امام بارگاہ 3 افراد موجود تھے۔

لائسنس ہولڈر مون شاہ کے مطابق دھ ماک ہ ہینڈ گرنیڈ پھینکنے کے باعث ہوا،ہینڈ گرنیڈ علم کے ساتھ ٹکرا کر زمین پر گرا ہے۔ہینڈ گرن یڈ موٹرسائیکل سوار افراد پھینک کر گئے ہیں۔دھماکے کے باعث کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ہینڈ گرنیڈ میں موجود مواد پھٹنے سے دیواروں پر بھی نشان پڑگئےہیں۔پولیس کی بھاری نفری نے مرکزی امام بارگاہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دھ ماکے کی اطلاع ملنے پر اہل تشیع حضرات کی بڑی تعداد مرکزی امام بارگاہ پہنچ گئی

دوسری جانب ضلعی پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کا جامع پلان جاری کر دیا، ضلع بھر میں 38 جلوس اور 377مجالس منعقد ہونگی،37 علماء کرام و ذاکرین کی ضلع بندی اور 16 علماء کرام و ذاکرین کی زبان بندی۔تفصیلا ت کے مطابق ضلع بھر میں لائسنسی / روایتی 38 جلوس 377مجالس منعقد ہونگی۔اس حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے

لیے 37 علماء کرام و ذاکرین کی ضلع بندی اور 16 علماء کرام و ذاکرین کی زبان بندی بھی کی گئی ہے۔ 1600 سے زائد پولیس افسران و جوان اور قومی رضاکاران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ عاشور ہ محرم الحرام کے جلوس کی مانیٹرنگ اور فضائی نگرانی کی جائے گی۔ کرونا وائرس کے حوالے سے SOPs پر عمل در آمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ایک مرکزی کنٹرول روم 063ـ9240063ـ64 عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں قائم کیا گیاہے جس کے انچارج انسپکٹر لیگل آصف سعید ہوں گے۔

یہ کنٹرول روم یکم محرم سے دس محرم تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔اس موقع پر ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے کہا کہ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی بھی کی جائے گئی جس کے ذریعے مشکوک افراد کی نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام سے قبل ہی امن کمیٹی، علمائ کرام، تاجروں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے میٹنگز کی گئی ہیں۔

ان کی تجاویز کی روشنی میں بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم امن بھائی چارے کی فضا ء کو قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار اد ا کریں شر پسندوں پر نظر رکھیں اور بد امنی کو پھیلانے کی سوچ رکھنے والوںکو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے مزید کہا کہ ضلع کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے

پولیس و دیگر متعلقہ ادارے بخوبی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں عوام کے ساتھ ساتھ خاص طور پر میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ کرونا وائرس کے خلاف قوم ملک اور سلطنت متحد ہے جب کے دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے پولیس سمیت دیگر فورسز کے جوانوں کی لازوال قربانیوں کوبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے میڈیا، علماء کرام اور امن کمیٹی کے گزشتہ ادوار کے کردار کو بھی سراہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں