ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن اور اسکے ارد گرد رہنے والے غریبوں کے لیے شاندار اعلان کردیا – Newzhd Us

ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن اور اسکے ارد گرد رہنے والے غریبوں کے لیے شاندار اعلان کردیا – Viral News

بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے کووڈ 19ویکسی نیشن کے جملہ اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نہ صرف کووڈ کی عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسین; بلکہ اسے بحریہ ٹائون اور اردگرد کی آبادیوں کے لاکھوں لوگوں کو لگانے کے اخراجات بھی

ملک ریاض حسین خود ادا کرینگے۔ اس کیلئے بحریہ ٹائون; انٹرنیشنل ہسپتال نے وزارت صحت حکومت پاکستان‘ وزارت صحت حکومت سندھ کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے

بحریہ ٹائون کراچی میں کورونا کی مفت ویکسی نیشن کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ آن لائن رجسٹریشن کی سہولت سے لوگوں کو خود بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہسپتال میں آنا نہیں پڑیگا۔ ملک ریاض حسین نے اعلان کیا ہے; کہ بحریہ ٹائون کے اس ویکسی نیشن سنٹر سے کے ویب پر

جا کر رجسٹریشن کرا لی جائے۔ بحریہ ٹائون پہلے بھی اپنی جدید ترین طبی سہولیات اور عوام دوست کاوشوں کے باعث بہت تیزی سے اپنی جگہ بنا چکا ہے اور عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ چیئرمین بحریہ ٹائون نے کہا کہ بحریہ ٹائون کراچی ہسپتال کووڈ 19کے ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔

بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل کراچی، وزارت صحت پاکستان اور حکومت سندھ کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں کورونا کی مفت ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے; یہ عمل نہایت آسان ہو گیا ہے۔ اسکے علاوہ یہا ں کورونا کے ٹیسٹ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

بحریہ ٹائون کے رہائشی محب علوی کا کہنا تھا کہ میں بحریہ ٹائون کورونا ویکسین کی آن لائن رجسٹریشن سے بہت متاثر ہو ا ہوں‘ میں نے کل رجسٹریشن کروائی اور آج صبح 9بجے کا ٹائم مل گیا‘ میں وقت پر; بحریہ ٹائون کراچی ویکسی نیشن سنٹر گیا اور 5سے 7منٹ میں بغیر کسی پریشانی کے ویکسین لگوا لی۔ میں بحریہ ٹائون کے اس اقدام سے بہت خوش ہوں

کہ یہاں ایس او پیز کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔ بحریہ ٹائون کی اس سہولت سے رہائشیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وہاں پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ تھا کہ آن لائن رجسٹریشن کی بدولت ہمارا کام بہت آسان ہوگیا ;نہ یہاں رش تھا آتے ساتھ ہی ویکسین لگواء کر فارغ ہوگئے۔ اس سنٹر کے ذریعے نہ صرف بحریہ ٹائون کراچی بلکہ اردگرد کے گائوں گوٹھوں کے رہائشی بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

سینٹرکی منظم کارکردگی کیلئے مردو خواتین کیلئے الگ الگ سکریننگ رومز اور ویکسی نیشن رومز بنائے گئے ہیں; اور جبکہ ویٹنگ روم کے علاوہ بعداز ویکسی نیشن، ابزرویشن روم بھی اس سینٹر کا حصہ ہے۔ چند سال کے قلیل عرصے میں بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل کراچی نے اپنی جدید طبی سہولیات اور عوام دوست کاوشوں کے باعث بہت تیزی سے طب کی دنیا میں اپنی جگہ بنائی ہے اور عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں