مہنگائی پر عوام کا شدید رد عمل کام دکھا گیا! وزیر اعظم عمران خان نے بڑا قدم اُٹھا لیا –

مہنگائی پر عوام کا شدید رد عمل کام دکھا گیا…! وزیر اعظم عمران خان نے بڑا قدم اُٹھا لیا –

وزیراعظم نے معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں آئے روز مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے۔گذشتہ کچھ روز سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔….

ڈالر آج 173 روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔ڈالر کی قیمت ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔پٹرول کیقیمت میں حال ہی میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی

 فی لیٹر قیمت 138 روپے سے بھیزیادہ ہو گئی ہے۔اپوزیشن بھی پٹرول کی بڑھتی قیمت اور مہنگائی کے حوالے سے متحرک ہو گئی ہے اور حکومت کے خلاف سخت احتجاج کا سوچ رہی ہے….

۔جب کہ دوسری جانب مہنگائی کی حالیہ لہر کے نتیجے میں شدید عوامی رد عمل کام دکھانے لگا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی معیشت اور مہنگائی کے

حوالے سے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عوامی ریلیف کے حوالے
سے بڑا اعلان متوقع ہے۔صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر

 اقدامات کے حوالے سے ہدایات دی جائیں گی۔معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا، وفاقی وزرا اور معاشی ذمہ داروں کو بھی بلا لیا گیا۔…

جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان قوم کو مسائل

اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر آنے پر اتفاق کیا۔گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف اور پاکستان ڈیمو کریٹک

موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔…

شہبازشریف نے ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق کی جبکہ قائدین نے ملک کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا۔…..

دونوں رہنمائوں نے ملک بھر میں احتجاج، احتجاجی ریلیاں اور مارچ کرنے کی بات پر اتفاق کیا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کے لئے گھروں سے نکلنا ہوگا

Read also…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں