اہم ترین عہدے پر تعیناتی ! سپریم کمانڈر صدر پاکستان نے سمری پردستخط کر دیے – nation92news

اہم ترین عہدے پر تعیناتی ! سپریم کمانڈر صدر پاکستان نے سمری پردستخط کر دیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اہم ترین عہدے پر تعیناتی ! سپریم کمانڈر صدر پاکستان نے

سمری پر دستخط کر دئیے ۔۔۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی جن کا بنیادی طور پر تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اب صدر مملکت نے جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک کے تحت دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری بھجوائی گئی تھی۔ صدر کی منظوری کے بعد حاجی

غلام علی کو گورنر کے پی تعینات کیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے حاجی غلام علی کو نامزد کیا تھا۔ چھ ماہ سے خیبرپختونخوا کا گورنر نہ ہونے کے بعد وفاق نے خیبرپختونخوا کا نیا گورنر تعینات کا فیصلہ کیا۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے جے یو آئی کے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کیا۔ حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا کا عہدہ شاہ فرمان کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اہم عسکری

عہدوں پر تعیناتی کے حوالے سے معمول کی سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کیلئے بھجوائے پینل کا جائزہ لیا گیا، وزیر دفاع نے پینل میں شامل ناموں کی پروفائل پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی کے حوالے سے معمول کی سرگرمیاں منسوخ کردیں،تقرریوں کے معاملے پر وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں سے حتمی مشاورت کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.