قوم کو خوشخبری سُنا دی

قوم کو ”خوشخبری” سُنا دی

پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم—! حماد اظہر نے قوم کو خوشخبری سُنا دی اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے —–کہ ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا—- کہ ملک میں بجلی کی جبری بندش یعنی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے

جب کہ آج سے ہم تمام سیکٹرز کو معمول کے مطابق گیس اور پریشر کی فراہمی بحال کررہے ہیں. اس کے علاوہ آر ایل این جی کی فراہمی بھی 100 فیصد بحال کی جا چکی ہے۔ خیال رہے

کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے پیر تک کا وقت دیا تھا ، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ;کہ آر ایل این جی کی سپلائی بہتر ہونے پر پیر تک بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی ، تربیلا ڈیم اس وقت اپنی صلاحیت سے صرف 25 فیصد بجلی بنا رہا ہے .

تربیلا ڈیم سے اگلے ہفتے بجلی کی زیادہ پیدوار شروع ہو جائے گی ، تربیلا ڈیم میں پانی کے کم بہاؤ کی وجہ سے کچھ بجلی گھر مکمل صلاحیت سے کام نہیں کررہے ہیں ، جس کی وجہ سے کچھ فیڈروں پر لوڈ شیڈنگ کا خدشہ ہے

gttrtr6767676

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں