اب دوسری ٹیمیں پاکستان کا سامنا نہ کرنے کی امید لگائیں گی، مائیکل وان

اب دوسری ٹیمیں پاکستان کا سامنا نہ کرنے کی امید لگائیں گی,,,، مائیکل وان

لندن (آن لائن )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب دوسری

ٹیمیں بھی امید لگائیں گی کہ ان کا سامنا پاکستان سے نہ ہو۔ واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے پہلے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ورلڈکپ مقابلوں میں ,,,

اس سے مسلسل ہار کا جمود توڑا تو اس کے بعد اس نے ایونٹ کی فیوریٹ نیوزی لینڈ کو بھی دلچسپ مقابلے کے بعد ہرایا۔ پاکستان ٹیم کی ان فتوحات کے بعد اس نے رواں ورلڈکپ میں دیگر ٹیموں پر

کس طرح اپنی دہشت طاری کی، اس کا اندازہ مائیکل وان کے ٹوئٹر پیغام سے لگایا جاسکتا ہے۔ قومی ٹیم کی جیت کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر

 ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم غیر معمولی دکھائی دے رہی ہے وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اب دیگر ٹیمیں بھی امید لگائیں گی کہ ان کا سامنا پاکستان سے نہ ہو,,,,,

اور یہ دعا کریں گی کہ جو بھی ان کا مقابلہ کرے وہ گرین شرٹس کو فائنل سے قبل ناک ا?ؤٹ کردے۔ سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان ٹیم کو کرکٹ کھیلتا دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔

Read more articles below…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں