ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستان سے شکست کے بعد کین ولیم سن نے کیا کہا ؟ جان کر آپ انہیں بھی داد دیں گے – News 92

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستان سے شکست کے بعد کین ولیم سن نے کیا کہا…. ؟ جان کر آپ انہیں بھی داد دیں گے –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ بھارت کو تاریخہ اپ سیٹ شکست دینے کے بعد گزشتہ رات پاکستان نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھی پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی ——-نیوزی لینڈ کی شکست پر بات کر تے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے ۔

کہ ہمارا مقابلہ پاکستان جیسی اچھی ٹیم سے تھا ،جیت پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے لیے یہ شکست بہت مایوس کن ہے ،

بد قسمتی سے ہم میچ کے آخر میں چیزو ں کو اپنے حق میں نہ کر سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب ہم اپنی لائن و لینتھ سے ہٹے تو باونڈریاں لگیں ۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ یہ پاکستان کی ایک بہت مضبوط سائیڈ ہے

جو کہ دیکھنے کے قابل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے آپ کو اٹھائیں گے اور اگلے چیلنج کے لیے تیار ہونگے ۔ دوسری جانب پاکستان نے گزشتہ روز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو دردناک شکست سے دوچار کر دیاہے

لیکن میچ کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے کو ملی جب شعیب ملک باونڈری کے پاس فیلڈ کیلئے آئے اور پیچھے بھارتی شائقین کرکٹ کا ہجوم موجود تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک جیسے ہی باونڈری پر فیلڈنگ کیلئے آتے ہیں

تو پیچھے موجود بھارتی شائقین کرکٹ ’ جی جا جی ‘ کے نعرے بلند کر دیتے ہیں جس پر شعیب ملک ایک مرتبہ پیچھے دیکھ کر مسکراتے ہیں اور پھر سے میچ میں مصروف ہو جاتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے ثانیہ مرزا نے بھی شیئر کی اور ساتھ ہنسی والی ایموجی بنائی ۔

READ MORE NEWS

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں