اسرا بیلگیچ کا سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر جواب

کسی کے مذہبی عقیدے، قومیت یا سیاسی رائے سے قطع نظر میں ہمیشہ انسان کی طرف رہی ہوں ،اس عمل کو جاری رکھوں گی، ترک اداکارہ

استنبول ( اخبارتازہ ترین – این این آئی۔) ترک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے اپنے بارے میں سوشل میڈیا

پر ہونے والی تنقید پر جواب دے دیا۔اسرا بیلگیچ نے ٹوئٹر پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ترک زبان میں لکھا

کہ کسی کے مذہبی عقیدے، قومیت یا سیاسی رائے سے قطع نظر میں ہمیشہ انسان کی طرف رہی ہوں اور میں اس عمل کو جاری رکھوں گی۔

انہوں نے ٹوئٹ کی مزید وضاحت کرتے ہوئے انگریزی زبان میں لکھا کہ میں کبھی بھی کسی نفرت انگیز عمل یا کسی بحث کا حصہ نہیں بنی

اور نہ ہی بنوں گی، شکریہ۔واضح رہے کہ ترک اداکارہ اسرا بلگیچ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر افغان خواتین کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں