ارطغرل غازی کے معروف اداکار کا انتقال…. ترکش ڈرامہ انڈسٹری میں سوگ کا سماں

استنبول ( تازہ ترین اخبار۔  2021ء) : شہرۂ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ارطغرل کے ماموں

کا کردار نبھانے والے اداکار حسین اوزے 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ارطغرل غازی کے پروڈیوسر محمد بوزداغ نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام

پر اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ میں حسین اوزے کے انتقال کی اطلاع دی۔یاد رہے کہ حسین اوزے دنیا بھر میں مقبول ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ایک مایہ ناز کردار ادا کر رہے تھے ۔

انہیں ترک ڈرامے میں ارطغرل غازی کے ماموں اور حائمہ خاتون کے بھائی کورکوت بے جسے پاکستانی خوشنود بے کے نام سے جانا جاتا تھا۔

 

حسین اوزے 1959 کو پید اہوئے اور 1980 سے اب تک کئی ٹی وی ڈراموں، فلموں اور سیریل میں کام کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں