قوم ایک اور جھٹکے کے لیے تیار ہوجائے! بجلی ایک مرتبپ پھر سے مہنگی کرنے کی تیاریاں

قوم ایک اور جھٹکے کے لیے تیار ہوجائے….! بجلی ایک مرتبپ پھر سے مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی ۔  بنیادی ٹیرف میں اضافے کیلئے,,,,, نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست بھیج دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے درخواست بھیجی ہے ——جس میں  بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے ۔

نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو سماعت کرے گا۔ دستاویز کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے صارفین کیلئے کی گئی ہے تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

دستاویزات  میں بتایا گیا ہےکہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔یاد رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے اعلان وفاقی وزیر توانائی پہلے ہی کہہ چکے ہیں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل 15 اکتوبر کو وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔

READ MORE NEWS BELOW….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں