میں خود ایسے اجلاسوں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتا ۔۔۔ – PAKISTAN PRESS

…میں خود ایسے اجلاسوں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے سے متعلق معاملے پر گفتگو کے لیے آج علما و مشائخ کے وفد نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق علما نے اجلاس میں دو حکومتی شخصیات فواد چوہدری اور علامہ طاہر اشرفی کی موجودگی پر اعتراض کیا ….

اور ان کی موجودگی میں بات کرنے سے انکار کیا …جس کے بعد وزیراعظم نے ان دونوں شخصیات کو اجلاس سے جانے کا کہا۔تاہم اب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اس حوالے سے ردعمل سامنے آگیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ علما کے اعتراضات کی خبروں میں حقیقت نہیں,

، میں خود ایسے اجلاسوں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتا۔جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست کو تشدد کا قلع قمع کرناچاہیے، ریاست پیچھے ہٹتی ہے تو نقصان ہوتا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ, وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب آج رات ہونے والے مذاکرات کی وجہ سے ملتوی کیا…

۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان پر مشتمل کمیٹی ٹی ایل پی شوریٰ
سے مذاکرات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات میں رضوی کی موجودگی کا مجھے علم نہیں ہے….۔اُن کا کہنا تھا کہ علماء کے اجلاس سے نکالے جانے کی خبروں میں حقیقت نہیں، خود ایسے اجلاسوں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتا۔

READ  MORE ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں