تمام مسافروں کو شاندار آفر کر دی –

تمام مسافروں کو شاندار آفر کر دی –

ایمریٹس ایئر لائنز نے تمام مسافروں کو شاندار آفر کر دی یکم اکتوبر سے2021ء سے 31 مارچ 2022ء کے درمیان سفر کرنے والوں کو دُبئی ایکسپو کا ایک روزہ پاس مفت دیا جائے گا دُبئی(2 اگست 2021ء) دُبئی ایکسپو 2020ء کو گزشتہ سال اکتوبر میں منعقد ہونا تھا تاہم کورونا کی صورت حال کی وجہ سے اس عالمی

نمائش کا انعقاد ایک سال کے لیے موخر کر دیا گیا تھا۔ اب یہ عالمی نمائش یکم اکتوبر 2021ء سے شروع ہو گی اور چھ ماہ تک جاری رہنے کے بعد 31 مارچ کو اختتام پذیر ہو گی۔ اس نمائش میں دُنیا بھر کے ممالک اپنے پویلینز سجائیں گے اور یہ دُنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا شاپنگ میلہ ہو گا۔بئی کی سرکاری فضائی کمپنی ایمریٹس ایئر لائنز نے اپنے مسافروں کو شاندار آفر کر دی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ایمریٹس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2021ء سے 31 مارچ 2022ء تک دُبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کو ایکسپو 2020ء کا ایک روزہ کا پاس مفت دیا جائے گا۔یہ آفر ان مسافروں کے لیے ہو گی جن کا دُبئی میں کم از کم قیام چھ گھنٹے کا ہو گا۔ہر مسافر کو ایکسپو کا ایک مفت پاس دیا جائے گا جس پر وہ ایک روز کے لیے نمائش میں جا سکے گا۔

یہ پاس قابل فروخت نہیں ہو گا اور نہ کسی اور کے نام منتقل کیا جا سکے گا۔ جو مسافر یہ پاس حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنی تفصیلات ایمریٹس کی ویب سائٹ پر درج کروانا ہوں گی جس کے بعد انہیں ای میل کے ذریعے پاس بھجوایا جائے گا۔ تاہم پرواز کی منسوخی یا تاریخ تبدیل ہونے کی صورت میں یہ پاس کارآمد نہیں رہے گا…… اور نئے سرے سے پاس کی درخواست کرنا ہوگی۔دوسری جانب دُبئی ایکسپو کی انتظامیہ کی جانب

سے بتایا گیا ہے کہ اس کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 18 جولائی سے شروع ہو چکی ہے۔ نمائش میں ایک روز کے لیے داخلے کی ٹکٹ 95 درہم مقرر کی گئی ہے۔ لگاتار 30 روز تک داخلے کے لیے پاس کی قیمت 195 درہم ہو گی جبکہ چھ ماہ کے لیے لامحدود بار داخلے کے لیے پاس کی قیمت 495 درہم مقرر کی گئی ہے۔ 18

سال سے کم عمر بچوں اور طالب علموں کا داخلہ مفت ہو گا۔ تاہم اُن کے پاس دُنیا کے کسی بھی تعلیمی ادارے کا کارآمد سٹوڈنٹ شناختی کارڈ ہونا چاہیے۔ معذور افراد کا داخلہ بھی مفت ہوگا جبکہ ان کے ساتھ آنے والے شخص کو 50 فیصد رعایت پر ٹکٹ دی جائے گی۔ اس نمائش میں روزانہ درجنوں کانسرٹس، لائیو پرفارمنسز اور دیگر رنگا رنگ تقریبات بھی ہوں گی۔

SHARE…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں