بڑا سیاسی اَپ سیٹ !! (ن) لیگ نے حکومت کی بڑی وکٹ گرا دی – Qahani.com

بڑا سیاسی اَپ سیٹ …. (ن) لیگ نے حکومت کی بڑی وکٹ گرا دی

کوٹ مومن میں مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی تحریک انصاف کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سرگودہا اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری انصر عباس سگھرانہ نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہ کر ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن

میں شمولیت کا اعلان کردیا اس فیصلے کا اعلان انہوں نے کوٹ مومن میں اپنے ڈیرہ پر منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب میں کیا جبکہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا، ممبر پنجاب اسمبلی میاں مناظر علی رانجھا بھی موجود تھے,,,,,,,,,,

اس موقع پر چوہدری خداداد سنگھرانہ چوہدری رانا مختار احمد سنگھرانہ چویدری خالق یار سنگھرانہ چوہدری علی عباس سنگھرانہ چوہدری حسن نثار سنگھرانہ چویدری شہریار سنگھرانہ ایڈووکیٹ، چویدریاحمد مراد گوندل سنگھرانہ، چوہدری آصف یار گوندل سنگھرانہ مسلم لیگ ن کوٹ مومن سٹی کے صدر

ملک محمد، سلیم جنرل سیکرٹری کوٹ مومن سٹی چوہدری غلام عباس شیرانہ گوندل ڈویڑنل جوائنٹ سیکرٹری چوہدری ذوالفقار احمد مارتھ، ڈویڑنل سیکرٹری اطلاعات طارق محمود قاسمی، ملک عبدالرحمن، ملک امیر، سیکرٹری اطلاعات پی پی 74 احسان اللہ تھہیم چوہدری طلحہ گوندل مخدوم محمد عثمان سوشل میڈیا ٹیم کے محسن رانجھا سمیت دیگر راہنما بھی تقریب میں شریک تھے……

تقریب سے خطاب کرتے ہوے تحریک انصاف کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری انصر عباس سنگھرانہ نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں سے بیزار ہوکر مسلم لیگ ن، میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور آج کے بعد مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے سیاست کریں گے……..

کیونکہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن جماعت ہے اور پاکستانی عوام نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں تقریب سے بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا اور میاں مناظر علی رانجھا نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ وہ چوہدری انصر اقبال سنگھرانہ اور ان کے ہزاروں ساتھیوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں…….

ان کی شمولیت سے کوٹ مومن میں پارٹی کا گراف مزید بلند ہو گا اور وہ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوں گے انشاللہ پارٹی ان کی توقعات پر پورا اترے گی دریں اثناء چوہدری انصر عباس سنگھرانہ کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت سے این اے 89 اور پی پی 74 میں تحریک انصاف کی باقی ماندہ سیاست کو شدید دھچکا لگا ہے اور پارٹی کا گراف مزید گرگیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو پہلے سے زیادہ تقویت ملے گی۔

READ MORE ……..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں