کس کی کس سے ڈیل ہوئی پتہ نہیں ۔۔۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی – PAKISTAN PRESS

کس کی کس سے ڈیل ہوئی پتہ نہیں …..وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ساری اپوزیشن باہر ہے، کوئی زیر حراست ہے نہ کسی پر فورتھ شیڈول ہے، سعد رضوی سے بات چیت میں معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کی بات کی، کس کی کس سے ڈیل ہوئی پتہ نہیں لیکن یہ جانتا ہوں عمران خان پانچ سال پورے کریں گے….

۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے لاہور میں تقریب و میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بدنصیبی ہے چھوٹے لوگ بڑے گھروں میں چلے گئے، وزارتیں کوئی چیز نہیں، یہ معمولی نوکری ہے، میری پندرہویں وزارت ہے، عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں،

کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سعد رضوی سے بات چیت میں معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کی بات کی ،تحریک سے معاملات 2 وزرا دیکھ رہے ہیں۔انہوں نےکہاکہ ساری اپوزیشن باہر ہے، کوئی زیر حراست ہے نہ کسی پر فورتھ شیڈول ہے۔اسٹیبلشمنٹ سے کس کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں مجھے علم نہیں ہے….

۔انہوںنے کہاکہ ریلوے موج کی وزارت تھی جب تک ٹرین نہ گرے تب تک کوئی نہیں پوچھتا ، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، چالیس سال سے وزیر ہوں اور یہ میری پندرہویں وزارت ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ایک اسلام آباد بڑے بڑے لوگوں کا ہے اور دوسرا وہ اسلام آباد ہے جہاں غریب لوگ پلتے ہیں، اسلام آباد میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں، کثیرالمنزلہ عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے ٹیم کا ہونا ضروری ہے، اگلے ہفتے آپ کو اسلام آباد دعوت دیتے ہیں، ہم آپ کو 20 گاڑیاں دیں گے,,,

، ریسکیو 1122 کیساتھ اسلام آباد کیلئے ایم او یو کرنے جا رہے ہیں، اسلام آباد میں 1122 ریسکیو سروس جلد شروع کی جائے گی، ریسکیو سروس نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، 1122 نے ہنگامی صورتحال میں ہمیشہ بہترین کام کیا ہے،اصل دین انسانیت کی خدمت اور انسانوں کی جان بچانا ہے۔

READ MORE ARTICLES….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں