ایک مصیبت (ن) لیگ کے گلے پڑ گئی

.ایک مصیبت (ن) لیگ کے گلے پڑ گئی

سلام آباد (ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نےلاہورکےحلقہ این اے133کےضمنی انتخاب میں چندپولنگ سٹیشنز پرالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی منظوری دے دی،,,,,

جرمنی کمپنی ریلائنس 11نومبر کو اپنی ووٹنگ مشین کے بارے میں الیکشن کمیشن کو بریفنگ دے گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے حلقہ این اے 133میں

ہونے والے ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور تجربے کے بارے میں غور و فکرشروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133میں چند پولنگ سٹیشنز پر

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ نے مشین کی کارکردگی اور دیگر چیزوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔….

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق جرمنی کمپنی ریلائنس نے بھی اپنی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں 11نومبر کو الیکشن کمیشن کے حکام کو بریفنگ دے گی، جس کے بعد حکام حتمی فیصلہ کریں گے۔یاد رہے کہ,,,

این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹربیونل میں چیلنج کر دیاہے….

۔واضح رہے کہ این اے 133 کی نشست مسلم لیگ (ن ) کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن نے حلقے میں پانچ دسمبر کو ضمنی انتخاب کا اعلان کر رکھا ہے۔

Read more articles below….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں