ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے فائرنگ,,,، حافظ قرآن جاں بحق

ویب ڈیسک(پشاور) ریگی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران دوستوں کی فائرنگ سے جواں سال حافظ قرآن کے قتل کا انکشاف ہوا ہے۔…

پولیس نے متوفی کے تین دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مدعی بلا ل خان ولد انور خان سکنہ سفید سنگ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا 19سالہ بھائی قاری احترام اپنے دوستوں کے ساتھ تھا….

اس دوران اطلاع ملی کہ قاری احترام گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے ۔ وہ موقع پر پہنچا تو بتایا گیا کہ قاری احترام اور اس کے دوست ٹک ٹاک بنا رہے تھے

 اس دوران گولی چل گئی جس کے نتیجہ میں قاری احترام جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کے بھائی نے آصف ، عامر اور شفیع اللہ کے خلاف دعویداری کرتے ہوئے کہا ہے کہ,,,

اس کا بھائی ان تینوں دوستوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے، پولیس نے تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

Read more articles below….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں