16نومبر سےپاکستان میںپٹرو ل کس قیمت پر ملے گا ؟کئی دن بعد بڑی خوشخبری آ گئی – Qahani.com

16نومبر سےپاکستان میںپٹرو ل کس قیمت پر ملے گا….. ؟کئی دن بعد بڑی خوشخبری آ گئی –

16نومبر سےپاکستان میںپٹرو ل کس قیمت پر ملے گا ؟کئی دن بعد بڑی خوشخبری آ گئی نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اوگرا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے—– کہ آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی تاہم 6 نومبر کو حکومت نے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا—۔ ذرائع اوگرا کے مطابق 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کے تعین کے لیے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ہے

اور اب عالمی مارکیٹ کے مطابق آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔ حکومت تمام ٹیکسز کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے، لیوی ٹیکس ختم یا کم کرکے صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل پر 9 روپے تک کا ریلیف بھی مل سکتا ہے،

حکومت پیٹرول پر9 روپے62 پیسے اور ڈیزل پر9 روپے 14 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی جب کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 14 نومبر کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں