وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے آدمی کاتعلق قائم کرنے سے انکار – Nation 92 News

وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے آدمی کاتعلق قائم کرنے سے انکار – Nation 92 News

admin

2 days ago
دلچسپ و عجیب

5,558 Views

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے آدمی کاتعلق قائم کرنے سے انکار ، خاتون کا ناقابل یقین انتقام ، جان کر ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا۔ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کا جیون ساتھی خوبصورت ہینڈسم اور پیار کرنے والا ہو مگر موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو کسی قابل نہیں چھوڑتی۔

برطانیہ میں ایک لڑکی کی ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ایک نوجوان سے ملاقات ہوئی لیکن اس نوجوان نے لڑکی کو یہ کہہ کر اس کے ساتھ تعلق قائم کرنے سے انکار کر دیا کہ ’تم بہت زیادہ موٹی ہو۔‘ اس پر لڑکی نے اس نوجوان سے ایسا انتقام لیا کہ بیچارا ہاتھ ملتا رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ویلز کی رہائشی لوری بیل نامی یہ 24سالہ لڑکی موٹاپے کا شکار تھی اور اس کا وزن 95کلوگرام ہو چکا تھا۔ ویب سائٹ پر اس نوجوان کے ساتھ ’میچ‘ ہونے کے بعد لوری بیل نے بوائے فرینڈ کی تلاش ختم کر دی اور اپنی سالگرہ پر اس نوجوان کو پرپوز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جب سالگرہ آئی اور اس نے اسے پرپوز کیا تو اس نے لوری کو موٹاپے کا طعنہ دے کر تعلق قائم کرنے سے انکار کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق لڑکے کی اس حرکت کا لوری پر ایسا اثر ہوا کہ اس نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھان لی تاہم اس دوران اس نے اس لڑکے ساتھ بات چیت جاری رکھی۔ 6ماہ میں لوری نے اپنے وزن میں 31کلوگرام کی حیران کن کمی کر ڈالی اور سلم سمارٹ ہوئی گئی۔ اب اس نے اپنی تصاویر ویب سائٹ پر پوسٹ کیں تو خود اس لڑکے نے اسے پرپوز کر ڈالا لیکن اب کی بار لوری نے اسے مسترد کر دیا اور ایک اور لڑکے کے ساتھ تعلق قائم کر لیا۔ لوری کا کہنا ہے کہ ”میں خود اپنے موٹاپے سے پریشان رہتی تھی۔ کئی بار وزن کم کرنے کا سوچا لیکن ناکام رہی لیکن اس شخص کے مسترد کرنے سے مجھے ایسی تحریک ملی کہ میں چھ ماہ میں 31کلو وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

Check Also



اکلوتی بیوی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہرلڑکے اورلڑکی کے شادی کولے کربہت سے سپنے اورخواب ہوتے ہیں لیکن …

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں