اگلی حکومت ن لیگ کی ہوگی،میاں نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے،سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد لیگی رہنما کا دعویٰ – PAKISTAN PRESS

اگلی حکومت ن لیگ کی ہوگی،میاں نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے…..،سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد لیگی رہنما کا دعویٰ –

الق نگر(این این آئی—-)مسلم لیگ ن کے سابق ممبرپنجاب اسمبلی،ایم ایس ایف کے سابق صدررانا محمدارشدنے لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی،رانا محمدارشدنے میاں نوازشریف سے ملاقات

کے دوران ان کی خیریت دریافت کی،ان کوپھولوں کا گلدستہ پیش کیا،اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی موجودتھے،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانامحمدارشدنے کہا کہ میاں محمدنوازشریف پاکستانی

عوام کے دلوں میں بستے ہیں—– میاں نوازشریف کا دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے وہ صحت یاب ہوکربہت جلدواپس پاکستان آکراپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے،رانا محمدارشدنے کہا

کہ بہت جلدپاکستان میں الیکشن ہونے والے ہیں عوام نااہل حکومت سے تنگ آچکے ہیں،انشاء اللہ الیکشن میں عوام میاں نوازشریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنائیں گے،اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

FGHFH6775856858
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں