ناجائز سفارش میں مانتا نہیں اور جائز کام کے لیے کسی کو مجھ سے سفارش کی ضرورت نہیں ۔۔۔۔۔۔ – PAKISTAN PRESS

ناجائز سفارش میں مانتا نہیں, اور جائز کام کے لیے کسی کو مجھ سے سفارش کی ضرورت نہیں —

 

لاہور (ویب ڈیسک—-)حکومت پنجاب اور آئی جی پولیس کی جانب سے مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ میں شہر کو امن کا گہوارہ بناؤں اورجرائم کی بڑھتی ہوئی صورت حال کو کنٹرول کروں، جس کیلئے میں اور میری پوری ٹیم

عوام کی خدمت کیلئے 24گھنٹے حاضر ہے،ناجائز کام کیلئے سفارش نہیں مانتا— جبکہ جائز کام کیلئے کسی کو سفارش کروانے کی ضرورت نہیں ہے سید ھا سیدھا کام کرتا ہوں میری ٹیم میں بھی جو افسر غلط کام کرے گا اسے نہیں چھوڑوں گا،

سزا ضرور دوں گا۔ان خیالات کا اظہار نئے سی سی پی اوایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔فیاض احمد دیو نے بتایا ہے کہ انھوں نے یہ عہدہ سفارش کے بل بوتے پر حاصل نہیں کیا،

حکومت پنجاب میری تعیناتی عمل میں لائی ہے مجھ سے پہلے بھی یہاں بہت سارے افسران تعینات رہ چکے ہیں ہر آفیسر کاکام کرنے کا اپنا مزاج اور اصول و ضوابط ہیں،میں دوسروں کو لوگوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا،بدعنوان افسران کے خلاف

کاروائی کی جائے گی،کسی کے ساتھ سیاسی و زاتی ناانصافی نہیں ہوگی،مقدمات میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، سی سی پی او لاہور نے فیاض احمد دیو نے بتایاپولیس کسی کے ساتھ ناانصافی یا ظلم نہیں کرے گی

اور کسی کو پولیس کے ساتھ غلط نہیں کرنے دینگے،اللہ نے جو ذمہ داری دی ہے اسکو نبھائیں گے،میرے دونوں ڈی آئی جیز با اختیار ہونگے،کسی کے کام میں بے جا مداخلت نہیں کی جائے گی تھانوں کی نفری پوری کی جائے گی۔

تعیناتی کے بعد مجھے بہت سے لوگوں کی جانب سے مبارک باد کے فون آئے ہیں میں سمجھتا ہوں خوش ہونے کی بجائے اللہ کی جانب سے میرے لئے یہ عہدہ ایک آزمائش ہے،عوام کے جان و مال کا تحفط ہماری اولین زمہ داری ہے،اے وی ایل ایس اور سی آئی اے سیل کو مزید بہتر بنائیں گے۔

سی سی پی او نے مزید کہا کہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ بدقمستی سے کچھ ایسے واقعات ہوئے جن میں پولیس کا کردار نظر نہیں آیا۔ ہم نے اپنی پولیس کو مثالی بنانا ہے۔

READ MORE BELOW

 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں