’’خام تیل سستا ہوگیا،حکومت چاہے تو صارفین کو 9روپے لٹر ریلیف دے سکتی ہے‘‘اوگرا – PAKISTAN PRESS

’’خام تیل سستا ہوگیا ,,,،حکومت چاہے تو صارفین کو ”9” روپے لٹر ریلیف دے سکتی ہے‘‘اوگرا –

 

اسلام آباد(این این آئی—–)ذرائع اوگرا نے کہا ہے کہ آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی تاہم 6 نومبر کو حکومت

نے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا ۔ ذرائع اوگراکے مطابق 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کے تعین کے لیے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ہے اور اب عالمی مارکیٹ کے مطابق آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔اوگرا ذرائع نے بتایا کہ حکومت
تمام ٹیکسز کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے، لیوی ٹیکس ختم یا کم کرکے صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل پر 9 روپے تک کا ریلیف

بھی مل سکتا ہے، حکومت پیٹرول پر9 روپے62 پیسے اور ڈیزل پر9 روپے 14 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی جب کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 14 نومبر کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔

CLICK MORE

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں