اللہ کی مہربانی سے پوری ٹیم ہیرو ہے، میرا بیٹا کل بھی ہیرو تھا اور آج بھی ہیرو ہے، والد حسن علی – PAKISTAN PRESS

اللہ کی مہربانی سے پوری ٹیم ہیرو ہے، میرا بیٹا کل بھی ہیرو تھا…. اور آج بھی ہیرو ہے، والد حسن علی – PAKISTAN PRESS

 

لاہو ر(آن لائن)قومی کرکٹر حسن علی کے والد نے کہا ہے کہ میرا بیٹا کل بھی ہیرو تھا اور ایج بھی ہیرو ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے والد عبدالعزیز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا

کہ اللہ کی مہربانی سے پوری ٹیم ہیرو ہے اور وہ تمام کے تمام گیارہ کھلاڑی میرے بیٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام

کھلاڑی ہیرو ہیں اور یہ ایئندہ بھی ہیرو ہی رہیں گے۔ قومی کھلاڑیوں نے بھارت کو شکست دی تو ہیرو تھے، نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی تو ہیرو تھے اور تمام 5 میچ جیتے تو بھی ہیرو تھے۔

عبدالعزیز نے کہا کہ تمام کھلاڑی دل چھوٹا نہ کریں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور انشااللہ یہ ہیرو بن کر اوپر آئیں گے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی ساتھی

کرکٹر حسن علی کی حمایت میں ای گئے،کہتے ہیں کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، حسن علی پاکستان کا سٹار ہے اور وہ سب اس کے ساتھ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں آصف علی

نے کہا کہ مشکل وقت سب پر ایتا ہے، وہ بھی انسان ہیں۔ سب سے غلطیاں ہوتی ہیں۔ آصف علی نے حسن علی کی حمایت میں ہیش ٹیگ weStandWithHassnAli بھی استعمال کیا۔آصف علی کی ٹوئٹ پر متعدد صارفین بھی اس کی حمایت کر رہے ہیں اور حسن علی کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔

قومی باؤلر بالر حسن علی کی بھارتی نژاد اہلیہ سامعہ ایرزو نے آسٹریلیا سے پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد خود کو ملنے والی دھمکیوں کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

سامعہ ایرزو نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے بنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا مائیکرو بلاگنگ

ویب سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔سامعہ ایرزو نے واضح کیا کہ نہ تو ان کے شوہر حسن علی کو دھمکیاں ملیں اور نہ ہی انہیں اور ان کی بچی کو پاکستانی کرکٹ شائقین نے دھمکیاں دی ہیں۔ کرکٹر کی اہلیہ نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹس کی گئیں کہ حسن علی اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ سامعہ ایرزو نے واضح کیا کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو کسی طرح کی کوئی دھمکی نہیں دی گئی،

البتہ بہت سارے کرکٹ شائقین نے ان کی حمایت کی اور ان کا ساتھ دیا۔کرکٹر کی اہلیہ نے لوگوں کو بتایا کہ ٹوئٹر پر ان کا کوئی اکاوینٹ نہیں اور ان کے نام سے بنے کسی بھی ٹوئٹر ہینڈل پر یقین نہ کیا جائے اور اگر ایسا کوئی اکاوینٹ نظر ای رہا ہے تو اسے رپورٹ کیا جائے۔ اس سے قبل سامعہ ایرزو کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ٹوئٹ میں مینشن کرتے ہوئے ان سے تحفظ کی اپیل کی گئی تھی۔مذکورہ جعلی ٹوئٹر اکاوینٹ کے پروفائل پر کرکٹر کی اہلیہ کی تصویر استعمال کی گئی تھی جب کہ تعارف میں بھی حسن علی کا ذکر کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں