کترینہ کیف کی شادی کب اور کس کے ساتھ ہو رہی ہے ؟ – PAKISTAN PRESS

کترینہ کیف کی شادی کب اور کس کے ساتھ ہو رہی ہے,,, ؟ –

 

ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ دونوں کی شادی بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہوگی—- جہاں شادی سے پہلے ہی کرائے کی

کاروں کی کمی ہوگئی ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریب  سِکس سینسز ہوٹل میں ہوگی ۔ وکی اور کترینہ کی ٹیموں نے پہلے ہی جے پور میں جا کر انتظامات کرنا شروع کردیے ہیں۔

دونوں کی شادی اگلے ماہ ہونی ہے تاہم شہر میں کرائے کی کاروں کی کمی ہوچکی ہے اور تقریباً سبھی کاریں بک کرلی گئی ہیں۔جوڑے کے ایک قریبی دوست نے نام نہ لینے کی شرط پر بھارتی

ٹی وی چینل کو بتایا کہ شادی کیلئے مہمانوں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے۔ ڈائریکٹرز کرن جوہر، علی عباس ظفر، کبیر خان اور روہت شیٹی کے نام لسٹ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اداکاروں سدھارتھ ملہوترا، کیارا ایڈوانی، ورون دھون، نتاشہ دلال سمیت دیگر کے نام بھی مہمانوں کی فہرست میں درج ہیں۔

READ MORE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں