ہمارے دور میں غربت کم ہوئی ، وزیراعظم عمران خان – PAKISTAN PRESS

ہمارے دور میں غربت کم ہوئی ,,,,، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فخر ہے ہم نے ملکی ترقی میں الیکشن کا نہیں بلکہ آ نے والی نسلوں کا سوچا، ہمارے دور میں غربت کم ہوئی ، مجھے معلوم ہے مہنگائی سے لوگ بہت پریشان ہیں، کورونا کے باعث مہنگائی صرف سردیوں تک ہے,,,

، تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے،آئندہ دنوں میں عوام کے لئے بڑا پیکج لانے والے ہیں، حیران ہوں اپوزیشن ای ایم وی کی مخالف کیوں ہے حالانکہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے کوئی جھوٹ نہیں بول سکتا، آنے والے دنوں میں عوام کے لیے بڑا پیکیج

لا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیللہہ تا جہلم شاہراہ کا سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے آج کے دور میں ہر چیز میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ گیا ہے اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے کوئی جھوٹ نہیں بول سکتا,,,,

، ممالک اپنے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرارہے ہیں تاکہ شفاف عمل ہو ،حیران ہوں کہ الیکشن کے معاملے میں اپوزیشن جدید ٹیکنالوجی (الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال) کی مخالفت کر رہی ہے؟ ۔نہوں نے کہا کہ یہ وہ دور ہے کہ کس نے کیا کام کیا، موبائل فون پر باآسانی معلومات دستیاب ہے,,,,,

، کیا ملک میں بیرونی خسارہ سب سے بڑا تھا، باآسانی انٹرنیٹ پر جواب مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سیلاب باہر سے آرہا ہے، پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر آئی ہے، کورونا میں ملک کی معیشت کو بچانے والا پاکستان واحد ملک تھا، ہمارے دور میں ملک سے غربت کم ہوئی,,,,

، غربت ان ممالک میں بڑھتی ہے جہاں حکمران چور ہوں، قانون کی بالادستی والے ملک میں غربت نہیں ہوتی، حکومت نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے، ہم نے ملک کو کورونا سے نکالا ابمہنگائی سے نکالیں گے، ہماری کوشش رہی کہ ملک میں پائیدار ترقی کرنی ہے،,,,,

فخر ہے کہ ہم نے ملکی ترقی میں الیکشن کا نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کا سوچا، مجھے معلوم ہے کہ مہنگائی سے لوگ بہت پریشان ہیں، آئندہ دنوں میں پیکج لانے والے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ورلڈ بینک کہتاہے کہ موجودہ حکومت میں غربت کم ہوئی ہے,,,,,

، مشکل وقت ہے لیکن مکمل اعتماد ہونا چاہیے ہم اس مہنگائی سے بھی نکل جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو پر اربوں لگانے سے ملک ترقی نہیں کرتے، حکومت میں آئے تو تاریخی خسارہ ملا، موجودہ حکومت نے سب سے بڑا تجارتی قرضہ واپس کیا..

۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چائنہ کی ترقی کا راز ہے کہ انہوں نے پائیدار ترقی کے بارے میں سوچا، سب سے پہلے انہوں نے غربت ختم کی اور پھر ترقیاتی منصوبے تشکیل دیے، ایسا نہیں ہوتا کہ اربوں روپے مالکیت کی میٹرو بنا کر سوچا جائے کہ میں الیکشن جیت جاؤں گا، قوم ایسے آگے نہیں بڑھتی۔……

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں 645 کلومیٹر جبکہ تحریک انصاف کے تین برس میں 1750 کلومیٹر سڑکیں بنائیں گئی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور اقتدار میں سڑکیں تعمیر کرانے کے 2 ہزار ٹینڈرز ہوئے,

جبکہ ہمارے 3 سالہ دور میں 3 ہزار 238 کلو میٹر کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جہاں حکمران اور اس کے وزرا کرپشن کرتے ہوں، مسلم لیگ (ن) نے ایک ہزارارب روپے سڑکوں کی مرمت میں لگائے، اس رقوم سے کئی بڑے کام ہوسکتے تھے۔…

عمران خان نے کہا کہ ت آب کی کمی کو پورا کرنے کے لیے گزشتہ 50 برس میں پہلی مرتبہ 3 بڑے ڈیمز بن رہے ہیں ، اگلے 10 برس میں مزید 10 ڈیم بنائیں گے، ان ڈیمز کی پلاننگ 40 سال پہلے ہوئی تھی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار پانی کا بھی ہے,

، زمین موجود ہے لیکن قلت ا?ب کے باعث کئی مسائل جنم لے رہے ہیں، جس میں قابل ذکر نقصان زراعت کو ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہمیں زیادہ خوراک کا بندوبست کرنا ہوگا، آئندہ دنوں میں تیل کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔..

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے درخت لگانے کے منصوبے متعارف کرائے تو ہمارا مذاق اڑایا گیا، سابقہ حکومتوں میں جنگلات ختم کردیے گئے، نیشنل پارکس نہیں بنائے گئے، دنیا نے سابقہ حکومتوں کی تعریف نہیں کی۔عمران خان نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلی کے سمٹ میں پاکستان کی مثال دیتا ہے,,

، جس پر اپوزیشن مذاق اڑا رہی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لندن اور دیگر ممالک میں بیٹھ کر حکومت پر تنقید کرتے ہیں لیکن بڑی بڑی گاڑیاں چلارہے ہیں اور پرتعش محلات میں رہ رہے ہیں، یہ سارا پیسہ یہاں سے گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے حکومت کے خلاف اپوزیشن ہر محاذ پر مخالف رہی ہے,

اور حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں لیکن مجھے امید ہے کہ 5 سال بعد جب کارکردگی کا گراف سامنے ا?ئے گا تو اپوزیشن کی دکانیں بند ہوجائیں گی۔اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سمیت این ایچ اے کا بھی شکریہ ادا کیا۔.

رپورٹ کے مطابق 128 کلومیٹر طویل سڑک 30 ماہ میں تعمیر ہوگی اور اس پر 16 ارب روپے لاگت آئے گی۔علاوہ ازیں یہ سڑک چکوال، خوشاب، منڈی بہاوالدین، گجرات اور میرپور کے درمیان رابطہ قائم کرے گی اور منصوبہ سیاحت کو فروغ، فارم سے منڈیوں تک رسد، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور اقتصادی ترقی میں مدد دے گی۔

READ MORE ARTICLES..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں