مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل، پنجاب اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان –

مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل، پنجاب اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان –

مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوگئیں، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا، لاہور میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں مغربی ہواؤں نے موسم بدل دیا۔ مغربی ہواؤں کا اثر پنجاب کے مختلف علاقوں پر بھی ہوا، فیصل آباد، قصور ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میاں چنوں میں رم جھم ہوئی جس سے موسم سہانا ہوگیا۔ باغوں کے شہر کا موسم بھی دلکش ہے جبکہ بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں موسم کو اور حسین بنا رہی ہیں۔

بارش اور برفباری کا آغاز بلوچستان سے ہوا، زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے جاتی سردی کو بریک لگا دیا۔ سڑکوں نے سفید چادر اوڑھ لی جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

محکمہ موسمیات کی رات کے وقت بارش کی پیش گوئی ہے جس سے موسم کا مزا مزید دوبالا ہوجائے گا۔ کرم ایجنسی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں