’‘کبھی کسی کی ڈکٹیشن نہیں لی اور نہ ہی۔۔۔۔‘‘ چیف جسٹس آف پاکستان کا دو ٹوک اعلان سامنے آگیا – PAKISTAN PRESS

’‘کبھی کسی کی ”ڈکٹیشن” نہیں لی اور نہ ہی…‘‘ چیف جسٹس آف ”پاکستان” کا دو ٹوک اعلان سامنے آگیا –

 

لاہور (–نیوز ڈیسک– ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کبھی کسی کی ڈکٹیشن نہیں لی ، فیصلے اپنے ضمیر کے مطابق کرتا ہوں ، میں نے کبھی کسی ادارے کی بات سنی اور نہ ہی کسی کے دباؤ میں آیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا– کہ ججزانصاف کی سربلندی کیلئےمحنت سےکام کررہےہیں، لوگوں کوغلط فہمی کاشکارنہیں ہونا چاہئے ،میں نےاپنےضمیرکےمطابق اور آئین وقانون کے تحت فیصلےکیے،

یہی کردارمیرےباقی سارےججزکاہے، ایسا تاثر دینا غلط ہےکہ عدالتیں آزادنہیں۔چیف جسٹس پاکستان نےکہا— کہ بتائیں کس کی ڈکٹیشن پرکوئی فیصلہ ہو ا، ادارے کے اوپر سے لوگوں کا بھروسہ مت اٹھائیں ،

عدالتیں قانون اور انصاف کے مطابق کام کر رہی ہیں ، عدالت آزادی سے فیصلہ کرتی ہے ، آئین پر عمل کر رہی ہے ، کوئی ہمیں روکے آج تک کسی کی ہمت نہیں ہوئی , ماتحت عدلیہ لوگوں کو انصاف دے رہی ہے ، ایک عمومی بیان دینا کہ عدالت ٹھیک نہیں ، یہ درست فعل نہیں ۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں