عوام تیار کرلیں کراچی سے کشمیر تک کہاں کہاں بارشیں تباہی پھیرنےوالی ہیں؟محکمہ موسمیات نے صاف صاف بتا دیا – Newzhd Us

عوام تیار کرلیں,,,کراچی سے کشمیر تک کہاں کہاں بارشیں تباہی پھیرنےوالی ہیں…؟محکمہ موسمیات نے صاف صاف بتا دیا –

عوام تیار کرلیں،کراچی سے کشمیر تک کہاں کہاں بارشیں تباہی پھیرنےوالی ہیں؟محکمہ موسمیات نے صاف صاف بتا دیا—- اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق سلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

پنجاب صوبہ کے بیشتراضلاع میںموسم گرم اور مرطوب رہے گا….. ۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود ر رہے گا۔

تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، دیر،مالاکنڈ، سوات ، مردان ،پشاور،کرم اورکوہاٹ میں تیز ہواؤں اورگرجچمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی میں ہلکی بارش بوندا باندی کی توقع ہے;۔بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

تاہم شام رات کے اوقات میں ژوب ، بارکھان اور گردوانواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے

sharing is caring………

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں