ترین گروپ کا حکومتی نشستوں سے اجتماعی استعفوں پر غور –

ترین گروپ کا حکومتی نشستوں سے اجتماعی استعفوں پر غور—-

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جہانگیر ترین گروپ نے حکومتی نشستوں سے اجتماعی طور پر استعفوں کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے—— کہ ترین گروپ میں 9 اراکین قومی اسمبلی اور 21 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں مشاورتی اجلاس میں

مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا، جہانگیر ترین کی لودھراں سے لاہور واپسی پر گروپ کا اہم اجلاس ہوگا۔ ترین گروپ میں دو صوبائی وزراء، دو معاونین خصوصی، دو مشیراور دو پارلیمانی سیکرٹریز شامل ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے—- کہ

جو حالات پیدا کر دئیے گئے ان پر بہت دکھ ہے، میں نے نیک نیتی سے پی ٹی آئی کی خدمت کی۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالتی پیشیوں پر اظہار یکجہتی کرنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کارکنوں نے میرا حوصلہ بڑھایا جس پر بے حد مشکور ہوں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھ پر بڑی آزمائش تھی

جو حلقے سے دوری کا باعث بنی، میں نے 10 سال تک ان تھک جدوجہد کی۔اس موقع پر زوار وڑائچ نے کہا کہ ایم پی اے شپ اور وزارت جہانگیر ترین کی وجہ سے ملی، جہانگیر ترین حکم کریں، آج ہی استعفیٰ دے دوں گا۔ ایم پی اے نذیر بلوچ نے کہا کہ آج بھی جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، کل بھی ہوں گے۔

READ MORE NEWS

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں