لاہور(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی پانچویں لہر میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر حکام نے صوبائی دارالحکومت کے اسکولوں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں….

۔ہفتہ کو جاری کردہ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق اگر کسی اسکول کے استاد یا طالب علم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو استاد یا طالب علم کو سات دن کی چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔ اگر دو کیسز کی تشخیص ہوئی تو متعلقہ کلاس روم کو سات روز کے لیے سیل کر دیا جائے گا۔…

جبکہ تین کیسز سامنے آنے پر متعلقہ سکول ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اعلان کیا تھا کہ ایسے علاقوں میں واقع تمام اسکول جہاں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب زیادہ ہے ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔…

اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی انتظامیہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ، ایجوکیشن اتھارٹیز اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ مشاورت سے اس طرح کی بندش کا فیصلہ کرنے کے لیے کورونا کیسز کی ایک حد مقرر کرے گی…

، جس سطح پر پہنچنے کی صورت میں سکول کو ایک ہفتہ کیلئے بند کر دیا جائے گا۔این سی او سی نے مزید کہا کہ کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں اگلے دو ہفتوں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ میں تیزی لائی جائے گی خاص طور پر زیادہ متاثرہ شہروں کو ترجیح دی جائے گی۔

READ MORE  ARTICLES….