برگیڈیئر طارق محمود جنہیں دنیا “دی مین آف سٹیل”کے نام سے جانتی تھی ۔ – PAKISTAN PRESS

برگیڈیئر طارق محمود جنہیں دنیا ”دی مین آف سٹیل”کے نام سے جانتی تھی ۔

 

لاہور(ویب ڈیسک) یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے دنیائے عسکری #دی_مین_آف_اسٹیل کے نام سے یاد کرتی ہے جن کا نام برگیڈیئر طارق محمود تھا لیکن خفیہ ایجنسیز کی دنیا میں انہیں#ٹی_ایم_ٹائیگر کے نام سے جانا جاتا ہے…..

۔ایک ایسا ایجنٹ جو اپنا مشن پورا کئے بنا کبھی نہیں لوٹا ایک ایسا کمانڈو جو دشمن کی لاشوں کے ڈھیر لگانا اور ٹارگٹ کو ہٹ کرنا اپنے لئے ایک کھیل سجھتا تھا۔ کراچی ایئرپورٹ پر امریکی طیارہ اغواء ہوا تو

اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ چند منٹوں میں نا صرف ہائی جیکرز کو مکمل کامیابی سے گرفت میں لیا بلکہ 360 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروایا۔جس کے بارے امریکی سی آئی اے اپنی رپورٹس میں صدر رینالڈز ریگن کو بتایا کہ #ٹی_ایم_ٹائیگر شاید میڑ ک کا امتحان نہ پاس کر سکے….

لیکن اگر اسے ڈاکٹر نجیب اللہ صدر افغانستان جو روس کے پاس افغانستان وار میں چھپا ہوا تھا لانے کا مشن دیا جائے تو ایک ہفتے کے اندر اندر اسے لے آئے گا ۔جسے ملنے کے لئے رنالڈو ریگن امریکی صدر نے جنرل ضیاء الحق کو کئی بار درخواست کی ایسی اساطیری شخصیت کہ جن کے کارنامے شاید لکھتے لکھتے عسکری دنیا تھک جائے

وہ پاکستانی سپاہی جو انڈیا کے لئے ہمہ وقت حالت جنگ میں رہا اور انڈیا اس پاکستانی #ٹائیگر کے دیے ہوئے زخم رہتی دنیا تک یاد رکھے گا ۔اسی لئے #ٹی_ایم_ٹائیگر کو قتل کرنے کا اسپیشل ٹاسک راء ایجنسی کو دیا گیا…

اس کے بعد پاکستان میں ان کی سیکیورٹی سخت کر دی گی اس پر مرد مجاہد مسکرا دیا جیسے کہہ رہا ہو مجھے مارنا ہندو بنیئے کے بس کی بات نہیں ۔1989 کی ایک صبح اپنے کمانڈرز کے ساتھ گوجرانوالہ کے نزدیک MI-17 ہیلی کاپٹر میں فری فال جمپ لگانے کے لئے بلند ہوئے

اور دس ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی طرف ویکٹری کا آخری نشان بنایا جیسے کہہ رہے ہوں کہ اب #تمہارے_حوالے_وطن_ساتھیو ۔چھلانگ لگاتے ہی انہوں نے پیراشوٹ کھولا لیکن نہ کھلا پھر دوسرا پیراشوٹ کھولا وہ بھی نہ کھلا۔

READ MORE…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں