ا نار کلی دھماکہ میں شہید ہونیوالا محمد رمضان گھر کا واحد کفیل اور چار سالہ بیٹی کا باپ تھا، اہل محلہ بھی دھاڑیں مار مار کر روتے رہے

ا نار کلی دھماکہ میں شہید ہونیوالا محمد رمضان گھر کا واحد کفیل اور چار سالہ بیٹی کا باپ تھا، اہل محلہ بھی دھاڑیں مار مار کر روتے رہے

کالاشاہ کاکو(آن لائن)انار کلی دھماکہ میں شہید ہونیوالا محمد رمضان کالاشاہ کاکو کی رہائشی تھا جو اپنے گھر کا واحد کفیل اور چار سالہ بیٹی کا باپ تھا، واقعہ کی اطلاع

ملنیپر علاقہ میں کہرام مچ گیا، اہل محلہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاہور انار کلی میں ہونیوالے دھماکہ میں شہید ہونیوالے شخص کی شناخت محمد رمضان ولد محمد بوٹا کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کالاشاہ کاکو کی آبادی ضیا ا?باد کالونی کا رہائشی تھا۔ محمد رمضان نے کئی ماہ کی بیروزگاری کے بعد بیس روز قبل انار کلی کے باہر پھٹورا شاپ میں نوکری اختیار کی اور دو روز کی چھٹی کے بعد گذشتہ روز صبح ڈیوٹی پر پہنچا تو دھماکہ میں شہیدہوگیا۔ 30سالہ محمد رمضان ولد محمد بوٹا چار سالہ بیٹی زہرہ کا باپ اور اپنے گھر کا واحد کفیل تھا، کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہے، تین بھائیوں میں دوسرا نمبر تھا۔ دھماکہ میں شہادت کی اطلاع ملنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور اہل محلہ دھاڑں مار مار کر روتے رہے۔ اہل محلہ نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری اور ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں